۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام مضمون نویسی مقابلہ و تقسیم انعامات

حوزہ/ ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے خطہ گلگت و بلتستان پر مسلط ثقافتی یلغار اور اس کا راہ حل  کے عنوان سے قم المقدسہ میں مقالہ نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے خطہ گلگت و بلتستان پر مسلط ثقافتی یلغار اور اس کا راہ حل کے عنوان سے قم المقدسہ میں مقالہ نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: قم المقدسہ میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

اس پروگرام میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اسی عنوان سے مقالات پیش کئے۔ مقالہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جامعہ روحانیت کی جانب سے انہیں شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ اس عظیم محنت، خدمت اور کامیابی کی قدردانی کرتےہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالی آپ کو علمی اور تحقیقی میدان میں کامیابی سےہمکنار فرمائے اور ہمیشہ دین مبین اسلام کی سربلندی کے لیے خدمات سرانجام دینے اور اسلام کی عقیدتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں رہنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت آیت اللہ ریاض الحکیم دامت ظلہ تھے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں طلاب کو اس بہترین فرصت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تاکید فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .